Page Nav

HIDE

چیف آف آرمی سٹاف تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

    راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنا پہلاگولڈمیڈل جیت لیا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف پاک...

 






 راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنا پہلاگولڈمیڈل جیت لیا ہے۔


چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں مقابلے جاری ہیں اور پاکستان کے ہارون خان نے دلچسپ مقابلے کے بعدایران کے مہدی اسحاقی کو شکست دیکر پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔


فلائی ویٹ 58 کے جی فائنل کا فیصلہ آخری سیکنڈ میں 23 اور24 پوائنٹس پرہوا۔


پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل وسیم جنجوعہ نے پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنے پرہارون خان کومبارکباد دی۔

 

No comments